وزیرِ محنت سندھ سے پیپلزورکریونین کے وفد کی ملاقات، صنعتی ورکروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز سمیت صوبے کے تمام صنعتی یونٹ میں کام کرنے والے تمام ورکرز کے تعلیم،صحت اور طبی سہولیات سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں حکومت ہر ممکن اقدامات کریگی بلاول بھٹوذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ محنت کشوں کے مسائل کے حل اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، ناصر حسین شاہ کی وفد سے گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 22:15

وزیرِ محنت سندھ سے پیپلزورکریونین کے وفد کی ملاقات، صنعتی ورکروں کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر محنت سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز سمیت صوبے کے تمام صنعتی یونٹ میں کام کرنے والے تمام ورکرز کے تعلیم،صحت اور طبی سہولیات سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں حکومت ہر ممکن اقدامات کریگی کیونکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ محنت کشوں کے مسائل کے حل اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے دفتر میں پیپلزورکریونین پاکستان اسٹیل ملز کے صدر دھنی بخش کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر یوسف خٹک اور الطاف ابڑو بھی موجود تھے۔وفد نے سید ناصر حسین شاہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیل ملزکی زمین کو فروخت کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل ملز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے لہذا تمام ورکرز درخواست کرتے ہیں کہ حکومتِ سندھ اسٹیل ملز کے معاملات کو دیکھے اور خود چلائے۔اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

ورکرز نے اسٹیل ملز کے تعلیمی ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں اورملازمین کے بچوں کو کتابیں ، بستے ، یونیفارمز اور جوتے فراہم کرنے کے لئے تعا ون کی بھی اپیل کی جبکہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے سو(100) بستروںکے ہسپتال میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں۔صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے وفد کے تمام مسائل کو دلی ہمدردی سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جا ئیں گے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

سید ناصرحسین شاہ نے مذید کہا کی پیپلزپارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے اور وہ محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے۔ سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیامیڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کی اھمیت اپنی جگہ پر پرنٹ میڈیا کا آج بھی ایک اھم رول نمایاں نظر آتا ہے،اخباری صنعت کی بہتری اور کارکنان کی بھلائی کے لئے سندھ حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی،اردو روزنامہ ہم عوام کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت خصوصہ محکمہ اطلاعات نے اخباری صنعت کی فروخ کے لئے ہمیشہ کام کیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی ھدایات پر میڈیا ورکرز کو صحت کی صحولیات کے لئے ھیلتھ کارڈ جاری کئے جائینگے۔

اس موقع پر ہم عوام میڈیا گروپ کے ڈاکٹر جگجیت واسوانی،امتیاز شیخ اور سینئر صحافی حمید سومرو کے ساتھ صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے دفتر کا افتتاح کیا اور کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :