فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے،حقوق نہ دیئے گئے فاٹا کے عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا، سراج الحق

بدھ 13 دسمبر 2017 22:15

فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے،حقوق نہ دیئے گئے فاٹا کے عوام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے ۔ حقوق نہ دیئے گئے فاٹا کے عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا ۔بدھ کو کراچی ایر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 17 دسمبر کو ہونے والے بیت المقدس ملین مارچ کے سلسلے میں جائزہ لینے آیا ہوں۔

پوری قوم ایک ہے ۔یروشلم میںاسرائیلی درالخلافہ قائم کرنا کھلی جنگ ہے اور بیت المقدس کی ازادی کے لیے ہر حد تک جائیں گے ۔مسلمان ممالک سے امریکا اور اسرائیل کے سفیروں کو نکالا جائے۔ آج مسلم حکمران وہ کردار ادا نہیں کررہے جو کرنا چاہیے تھا گریٹر اسرائیل کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔سراج الحق نے کہا کہ آج حکومت دلدل میں پھنس چکی ہے ۔

(جاری ہے)

کوئی منزل نہیں ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آرہا ہے۔

آج پھر ورلڈ بینک کی طرف دیکھا جارہا ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن اور احتساب وقت پر ہو اور قوم کو لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے معاشی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے نیب کے کیسز میں ملوث افراد کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔انہوںنے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔31 دسمبر تک فاٹا کو حکومت نے کچھ نہیں دیا تو پھر اسلام اباد کی طرف آئیں گے ۔سراج الحق نے کہا کہ ختم نبوت میں تبدیلی ایک بڑی سازش ہے اس کی عدالتی تحقیقات کی ضرورت ہے۔#

متعلقہ عنوان :