حافظ آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران برائے سال 2018 کا انتخاب مکمل
حاجی امجد پرویز چٹھہ بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب
بدھ 13 دسمبر 2017 22:15
(جاری ہے)
صدر کے عہدہ کے لیے رانا محمد ارشد انجم نے 64جبکہ ان کے مد مقابل رانا صفدر نے 10ووٹ حاصل کیے اسی طرح جنرل سیکرٹری کی سیٹ کے لیے حافظ محمد عزیز الرحمن نے 63 جبکہ ان کے مخالف اُمیدوار چودھری جاوید اسد نے 11ووٹ حاصل کیے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما محمد کاشف رنداھاوا نے پریس کلب آکر نو منتخب عہدیداران کو مبارکبارد پیش کی اور پریس کلب کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر حافظ آباد صالحہ سعید نے پریس کلب حافظ آباد کے نو منتخب عہدہ داروں چیئرمین چودھری امجد پرویز چٹھہ ،صدر رانا محمد ارشد انجم ، جنرل سیکرٹری حافظ محمد عزیز الرحمن ،نائب صدر عابد پھلروان ،جائنٹ سیکرٹری علی ناصر ،فنانس سیکرٹری ملک حامد رضا ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمود الحسن صدیقی ،آفس سیکرٹری ندیم عباس گجر کو انکے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ نئے عہدہ دار پریس کلب کے اجتمائی مفاد کے لیے مل جل کر کام کریں گے اور انکی قیادت میں پریس کلب کے مسائل کے حل اور اسکی بہتری کے لیے زیادہ مربوط اور موثرقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے سابق چیئرمین پریس کلب حاجی شفقت حسین تارڑ اور انکے رفقاء کے مثبت اور تعمیری کردار کو بھی بالخصوص سراہا۔نو منتخب چیئرمین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی ،عوامی سماجی اور فلاحی اقدامات کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کو پریس کلب کا مکمل اور غیر مشروط تعاون حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب حافظ آباد کے عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے کا فریضہ ادا کرتے ہوئے یہ توقع بھی رکھے گا کہ انکے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.