Live Updates

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ثابت کردیا وہ صرف شریف خاندان کی کٹھ پتلی ہیں،عمران خان

پنجاب کے وزیر اعلیٰ او آئی سی اجلاس میں وزیر اعظم کے ساتھ گئے ، باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو کیوں نہیں لے کر گئے ،ٹوئٹ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:13

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ثابت کردیا  وہ صرف شریف خاندان کی کٹھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ثابت کردیا کہ وہ صرف شریف خاندان کی کٹھ پتلی ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ او آئی سی اجلاس میں وزیر اعظم کے ساتھ گئے ، باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو وزیر اعظم کے ساتھ کیوں نہیں لے کر گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں سے امتیازی سلوک شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف او آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ترکی گئے ، باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ترکی کیوں نہیں لے جایا گیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے طرز عمل سے ثابت کردیا کہ وہ شریف ؔخاندان کی کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات