مریدکے،پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی کی طالبہ بس میں سوار ہونے کے دوران اسی بس کے نیچے کچل کر جاں بحق

بدھ 13 دسمبر 2017 22:13

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی کی طالبہ بس میں سوار ہونے کے دوران اسی بس کے نیچے کچل کر جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ ریلوے کے ملازم منظور گجر کی بیٹی تھی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ احمد پورہ مریدکے کے رہائشی محکمہ ریلوے کے ملازم منظور حسین گجر کی جواں سالہ بیٹی ارم منظور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایم ایس سی سٹیٹس کی طالبہ تھی۔ یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد گھر واپس آنے کے لیے ایل ٹی سی بس پر سوار ہو رہی تھی کہ مبینہ طور پر ڈرائیور نے بس چلا دی جس پر وہ اسی بس کے بے رحم پہیوں تے آکر جا ں بحق ہو گئی۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔