سندھ رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی ، مختلف جرائم میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم سید عاطف عباسی نقوی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

دوسری کارروائی پریڈی کے علاقے میں کی گئی جس میں ملزم محمد دانیال کو گرفتار کیاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم ، لندن سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری اور وال چاکنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔گزری ، گلبرگ ، رضویہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی4ملزمان معراج الدین عرف مینو، سیف اللہ عرف نیازی، ذوالفقار احمد اور محمد ناصر کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی، جوئے کے اڈے چلانے، غیر قانونی اسلحہ کی ذخیرہ اندوزی، گینگ وار گروپوں کی پشت پناہی اور رہائش فراہم کرنے سمیت جرائم کی متعددد وارداتوں میں ملوث ہیں۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان انجم ملک عرف فیاض اور محمد فیضان عرف ڈان کو گرفتار کیا۔ ملزمان اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان محمد فواد علی، بلاج، اصغر علی عرف دادا، عباس علی عرف دا دا اور حاجی جنید کو گرفتارکر لیا۔ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :