سندھ اسمبلی کواعزاز حاصل ہے کہ اس میں خواتین کے حق میں جتنا کام ہوا اتنا کام پاکستان کی کسی اور اسمبلی میں نہیں ہوا، ریحانہ لغاری

بدھ 13 دسمبر 2017 22:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس اسمبلی میں خواتین کے حق میں جتنا کام ہوا اتنا کام پاکستان کی کسی اور اسمبلی میں نہیں ہوا، خواتین پر تشدد سے متعلق بل منظور کرایاگیا لیکن جب تک سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے تمام طبقات ملکر اس ضمن میں کام نہیں کریں گے انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کو ممکن نہیں بنایاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے سے انسانی حقوق کی پامالی وخواتین پر تشدد کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتامگرسندھ حکومت کی کاوشوں سے خواتین پر تشدد سمیت کاروکاری اورہیومن رائٹس کے دیگر جرائم میں واضح کمی آئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس حیدرآباد کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :