جے یوپی (نورانی) اورپی ٹی آئی میں ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں ہم ہنگی پیدا کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کے قائدین کی جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)جے یوپی (نورانی) اورپی ٹی آئی میں ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں ہم ہنگی پیدا کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کے قائدین کی جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء پاکستان (نورانی )کے مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی نے تحریک انصاف پاکستان کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) اور تحریک انصاف پاکستان میں ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں ہم ہنگی پیدا کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کے قائدین کی جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔