Live Updates

صوبائی حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،تحریک انصاف بلوچستان

وزیرستان میں شہید ھونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

بدھ 13 دسمبر 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے اپنے بیان میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے صوبے میں صحت و تعلیم سمیت ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے صوبائی حکومت کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے صوبے کے عوام صوبائی حکومت سے شدید مایوس ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں گزشتہ روز شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت پر شدید صدمہ ہے ملک کے خاطر جانیں قربان کرنے پر افسران و شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوںنے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امید کی آخری کرن ہے پاکستانی عوام تمام آزمائے ہوئے لوگوں سے تنگ آچٴْکی ہے بلوچستان کی عوام کو بہتر اور خوشحال بلوچستان کا پروگرام دیں گے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے صوبے میں پارٹی فعال کرنے کا سہرا صوبائی صدر کو جاتا ہے انشاء اللہ اگلا وزیر اعلی بلوچستان پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات