کارگل کے معاملے پرنوازشریف نے فوج کی بے عزتی کروائی،پرویز مشرف

کارگل کی حقیقت چوہدری شجاعت اور راجا ظفرالحق بتاسکتے ہیں،نوازشریف اپنے پاؤں پرخودکلہاڑی مارنے کے ماہرہیں،نوازشریف نے کرپشن کی اب ٹرائل کاسامناکریں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 20:25

کارگل کے معاملے پرنوازشریف نے فوج کی بے عزتی کروائی،پرویز مشرف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2017ء) : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کارگل کے معاملے پرنوازشریف نے فوج کی بے عزتی کرائی، کارگل کی حقیقت چوہدری شجاعت اور راجا ظفرالحق بتا سکتے ہیں، نوازشریف اپنے پاؤں پرکلہاڑی مارنے کے ماہرہیں، نوازشریف نے کرپشن کی ہے اب ٹرائل کا سامنا کرے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اپنے پاؤں پرکلہاڑی مارنے کے ماہرہیں۔

(جاری ہے)

شریف برادران ملک کوٹھیک نہیں چلاتے۔نوازشریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کرپشن کی ہے اب ٹرائل کاسامناکرے۔ملک کی معاشی حالت سب کے سامنے ہے۔ آئین میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ کارگل کے معاملے پرنوازشریف نے فوج کی بے عزتی کرائی۔کارگل کی حقیقت چوہدری شجاعت اور راجا ظفرالحق بتاسکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ میرے خلاف تمام جعلی کیسزبنائے گئے میں نے نوازشریف کی طرح ملک کونہیں لوٹا۔