مولانا امیر محمد اکرم اعوان کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری

بدھ 13 دسمبر 2017 22:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان کی وفات کے چھٹے روزدارالعرفان منارہ میں اظہار تعزیت کیلئے علاقہ ونہار اور ملک بھر سے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آنے والوں نے مولانا کرم اعوان کے جانشین حضرت امیر عبدالقدیر اعوان موجودہ شیخ سلسلہ اویسیہ اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا اکرم اعوان کے بلند درجات کی دعا کی۔

(جاری ہے)

تعزیت کیلئے آنے والوں میں ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے، سید جاوید حسنین شاہ سابق ایم این اے، چوہدری نذیر ، چوہدری ندیم افضل چن پی پی پی، ڈاکٹر غوث نیازی سینیٹر، پیر فاروق بہاو الحق آستانہ بھیرہ شریف، پیر شمیم صابری آستانہ عالیہ کلس شریف، عبدالرحمن جامی چکوال، ملک شہریار ایم پی اے، انور خان ایم پی اے اور راجہ راشد اقبال چوآسیدنشاہ، راجہ یاسر سرفراز شامل ہیں۔