محکمہ مواصلات اور بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے آڈٹ پیراز سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ملتوی ہونے والا اجلاس 20دسمبر کو ہوگا،اعلامیہ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:08

کوئٹہ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ مواصلات اور بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے آڈٹ پیراز سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 07دسمبر 2017ء کو ملتوی ہونے والا اجلاس اب 20دسمبر 2017ء کو دن 11بجے محکمہ مواصلات وتعمیرات جبکہ بی ڈی اے کا اجلاس دوپہر ایک بجے صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام فاضل اراکین، سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام سے اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :