کوئٹہ شہر سے تجاوزات ہٹانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،کمشنر امجد علی خان

بدھ 13 دسمبر 2017 22:08

کوئٹہ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتربنانے اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کوہٹانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ایس ایس پی ٹریفک ،ایڈیشنل کمشنر ریونیونجیب اللہ بلوچ،سیکرٹری پی ٹی اے کوئٹہ نور محمد مندوخیل،ایف سی ایکسائزاور دیگر متعلق اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل اور روانی میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف شاہراہوں پر غلط اور ڈبل پارکنگ کی وجہ سے آئے روز ٹریفک جام اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیںگے۔اس سلسلے میں ٹریفک پولیس سمیت تمام ادارے باہمی تعاون اور حکمت عملی سے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر کریں۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولٹین کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں مقدر اقدامات کئے لیکن تاحال ٹریفک کی روانی بہتر نہ ہوسکی ہے ۔

شہر میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مختلف شاہراہوں کا معائنہ اور پارکنگ کیلئے خصوصی جگہیں مختص کی جائیں جبکہ شورومز کی وجہ سے گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں۔ جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے۔اس سلسلے میں شورومز مالکان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :