عبدالجبار چیف کنزرویٹر فارسٹ بلوچستان (ساوتھ) تعینات

بدھ 13 دسمبر 2017 22:08

کوئٹہ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے عبدالجبار چیف کنزرویٹر فاریسٹ (بی ایس۔

(جاری ہے)

20)کا تباد لہ کر کے انہیں چیف کنزرویٹر فارسٹ (ساوتھ)بلوچستان کوئٹہ تعینات کیاگیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ پروجیکٹ ڈائریکٹرگرین پاکستان پروگرام کی زمہ داریاں بھی نبھا ئیں گے ۔اس کے علاوہ اُن کے پیشرو تاج محمد چیف کنزرویٹرفاریسٹ (بی ایس۔ 20) کوسیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :