وزیراعلیٰ بلوچستان کی اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے باہر دھماکوں میں معذور افراد سے ملاقات

بدھ 13 دسمبر 2017 22:08

وزیراعلیٰ بلوچستان کی اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے باہر دھماکوں ..
کوئٹہ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں معذور ہونے والے افرادکے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے خصوصی طور پر اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے باہر معذور افراد کے پاس گئے اور ان سے ملاقات کی۔ صوبائی وزراء سردار اسلم بزنجو، میر سرفراز بگٹی، شیخ جعفر خان مندوخیل اور عبید اللہ بابت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ نے احتجاج میں شریک معذور افراد سے گفتگو کی اور موقع پر مالی معاونت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے احتجاج میں شریک افراد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی بحالی اور ان کو بہ وقار روزگار فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کریگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں جوںہی ان کے احتجاج کا علم ہوا وہ ان سے ملنے چلے آئے ، جس پر احتجاج میں شریک معذور افراد نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ وہ خصوصی طور پرڈیرہ بگٹی سے آئے ہوئے معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہی لوگوں کو پیروں ، آنکھوں اور جسمانی طور پر معذور کرناکہا ںکی انسانیت ہے، ملک سے باہر بیٹھے چند نام نہاد لوگ آزادی کا نعرہ لگاکر اپنے لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

میں ان سے پوچھتا ہوں اپنے غریب کسان ، کھیٹی باڈی کرنے والے معصوم لوگوں کے راستوں پر بارودی سرنگ بچھا کر ان کو زندگی بھر کے لئے معذور کرناکہا ں کا انصاف ہے،باہر بیٹھیں نام نہاد لوگ آزادی کا نعرہ لگاکر اپنے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نامنیادآذادی پسند اپنے غریب لوگوں کے سروں کا سودا کرکے خو د باہر بیٹھے عیاشیاں کر رہے ہیں اور اپنے لوگوں کو جسمانی طور پر معذور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقومی ادارے خود دیکھ لیں عام لوگ جو کھیتی باڑی اور مال مویشی چراتے ہیں ان کے راستوں پر بارودی سرنگ بچھانا دہشت گردی نہیںتو اور کیا ہے ایسے لوگوں کو دہشت گرد کہنا چاہئے یا ناراض بلوچ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں معذور افراد کی بحالی اور انہیں باعزت روگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنے ذمہ داری ہر صورت پوری کریگی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ڈیرہ بگٹی سے آئی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں معذور خاتون نے یہاں ان سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقاات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والی خاتون کو بلوچی رسم ورواج کے مطابق چادر پہنائی اور ان کی مالی مدد کی۔

متعلقہ عنوان :