پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز ڈرامہ نگار حسینہ معین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 دسمبر 2017 20:11

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز ڈرامہ نگار حسینہ معین نے پی ٹی آئی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13دسمبر 2017ء ) :پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز ڈرامہ نگار حسینہ معین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس وقت کراچی کے دورے پر ہیں ۔

(جاری ہے)

آج انہوں نے پارٹی رہنماء فردوس شمیم نقوی کے ہاں قیام کیا ،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور مقامی قیادت موقع پر موجود تھی ۔اس موقع پر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز ڈرامہ نگار حسینہ معین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس موقع پر حسینہ معین کافی پر جوش نظر آئیں اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :