ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر بلڈ بنک یونٹ کا افتتاح کر دیا

ضلعی انتظامیہ ہسپتال سے ہر ممکن تعاون کرے گی، محمد فرل ثقلین

بدھ 13 دسمبر 2017 22:05

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر بلڈ بنک یونٹ کا افتتاح کر دیا، نوجوان نئی بلڈ بنک یونٹ میں جوق در جوق خون کی عطیات دینے میں مصروف رہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کسی کے خون دینے سے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ہر انسان سال میں دو مرتبہ خون دے سکتا ہے، خون کے عطیات صدقہ جاریہ ہے، کسی کو ہچکچاہٹ کی ضرورت نہیں، عوام میں خون کی عطیات کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثلقین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بلڈ بنک یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اٖفتتاحی تقریب میںڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرز سمیت زندگی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید محمد فرل ثقلین، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فیصل جدون، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رحیم خان اور پیرا میڈیکس ڈی ایچ کیو کے صدر شمس الرحمن شمس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام کے اندر بلڈ بنک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے، خون دینے کی عطیات دینے کا رحجان وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی انسان کی زندگی کو موت کی منہ بچایا جا سکے، بلڈ بنک میں اب خون کے عطیات محفوظ رہیں گے جو کسی بھی ضرورت مند کو بروقت فراہم کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید محمد فرل ثقلین نے خون کے عطیات کے حوالہ سے مقامی لوگوں میں شعور و آگاہی مہم چلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، ہسپتال کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے ملکر کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :