باپ کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد 7 روز کیلئے مؤخر کر دیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) باپ کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد 7 روز کیلئے مؤخر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق باپ کو قتل کرنے والے مجرم ہمایون ولد حضرت جمال سکنہ مردان کی پھانسی کی سزا پر گذشتہ روز علی الصبح عملدرآمد ہونا تھا تاہم ٹرائل کورٹ مردان کے حکم پر پھانسی کی سزا کو 7 روز کیلئے موخر کر دیا گیا ہے جس کے دوران مدعیہ مقدمہ اور مجرم کے درمیان راضی نامہ کا امکان ہے۔ مجرم کے خلاف 29/05/2002 کو قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ گذشتہ کئی سالوں سے سنٹرل جیل ہری پور میں بند تھا۔

متعلقہ عنوان :