ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کریں، شہری اتحاد ایبٹ آباد

بدھ 13 دسمبر 2017 22:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کریں، سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی گھریلو استعمال کی گیس میں کمی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہری اتحاد ایبٹ آباد کے ماہانہ اجلاس میں ممبران سپریم کونسل نے کیا۔ اجلاس کی صدارت کامران احمد ایڈووکیٹ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالصبور ہاشمی، محمد فرقان خان، معین قریشی ایڈووکیٹ خواجہ عبدالمتین، محمد بشیر، ذوالفقات میر، ماسٹر محمد اشرف، خالد سدوزئی، اشعر مسعود، شہناز قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ عوام سے زائد کرایہ وصولی کا نوٹس لے۔ اجلاس میں شہر کی خوبصورتی کے منصوبہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے منصوبہ پر جلد عمل درآمد کی قرارداد منظور کی گئی۔

متعلقہ عنوان :