مانسہرہ کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر

بدھ 13 دسمبر 2017 22:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ایاز خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے، وہ کسی بھی محکمہ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ کے دورہ کے موقع پر صدر بار بشارت عابد، جنرل سیکرٹری فہد حبیب اور دیگر سینئر وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بار بار دفاتروں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ اس موقع پر صدر بار نے انہیں ڈسٹرکٹ بار روم کے حوالہ سے بریفنگ دی اور دیگر امور سے متعلق آگاہ کیا۔