ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا جبوڑی سچاں نواز آباد کے ہسپتالوں کا دورہ، غیر حاضر سٹاف کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری

بدھ 13 دسمبر 2017 21:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے جبوڑی سچاں نواز آباد کے ہسپتالوں میں اچانک دورہ کرنے اور ہسپتال ملازمین کو غیر حاضر پانے پر ڈی ایچ او کو غیر حاضر سٹاف کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

مفت کی تنخواہ کھانے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی مانسہرہ ایاز خان نے بدھ کو جبوڑی سچاں نواز آباد کے ہسپتالوں کا معائنہ کیا اور بیشتر ملازمین کو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا جس پر ڈی سی مانسہرہ نے ڈی ایچ او کو ہدایت جاری کی کہ غیر حاضر سٹاف کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔