سبی کی خوبصورت کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے،کمشنر شہریار تاج

بدھ 13 دسمبر 2017 21:27

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء)کمشنر سبی ڈویژن شہریار تاج نے کہا ہے کہ سبی شہر کی خوبصورت کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے شہریوں کو صحت وصفائی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے لائے جائیں شہر کی صفائی اور کچرا کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی کام کیا جائے شہر کی صفائی اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں تاجر اور شہری عملے سے مکمل تعاون کو یقینی بنائیں شہر کی خوبصورتی کو ہر صورت بحال رکھا جائے غفلت ولاپرائی کسی صورت قبول نہیں کروں گا ۔

بدھ کو ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سبی شہر کے اچانک دورہ کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر سبی ڈویژن شہریار تاج نے کہا کہ شہرکی خوبصورتی کو بحال رکھنے کے علاوہ نکاسی آب ودیگر عوامی مسائل حل طلب ہے جس کے خاتمہ کیلئے وسائل میں رہ کر اقدامات اٹھائے جائیں گے ، شہر میں گندگی کے ڈھیر دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ کئی کئی دن صفائی نہیں ہوتی، شہر کی صفائی کی ذمہ داری میں غفلت ولاپرائی کسی صورت برادشت نہیںکروں گا سبی کو صفائی کے ھوالے سے ماڈل سٹی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تاجر عوام شہر کی صفائی کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کریں تو شہر مثالی بنا سکتا ہے لیکن جب کچرا دانوں کی موجودگی شہری اور تاجر برداری سٹرکوں پر اپنے گھروں اور دکانوں کے کچرے سٹرکوں پر ڈالیں گے تو شہر میں گندگی ہوگئی سبی کی عوام اور تاجر باشعور ہیں عوام و تاجروں کو چاہیے کہ وہ شہر کی خوبصورت کو بحال رکھنے کیلئے میونسپل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گھروں دکانوں کو کچرا سٹرکوں پر ڈالنے کی بجائے کچرا دانوں کو استعمال کریں اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کریںانہوں نے کہا کہ سبی شہر کی ہنگائی بنیادوں پرصفائی مہم شروع کی جائے اور خاص خاص جگہوں پر شجر کاری مہم سے پودوں کو لگا کر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی نہ کی جائے بعدازاں کمشنر سبی ڈویژن شہریارتاج نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور گندگی جا بجائے کچرا کی موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو بہتر بناکر شہریوں کوصاف ستھرا ماحول فراہم کریں۔