پیپلز پارٹی کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائیں گے،صوبائی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ثناء اللہ جتک

بدھ 13 دسمبر 2017 21:27

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر ثناء اللہ جتک نے کہا ہے کہ شہید عوام ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا المیہ تھا، مرحومہ بیگم نصرت بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے مزاحمت کی عظیم ایشان تاریخ رقم کی پیپلز پارٹی کے کارکنان نے عوام کے حقوق اور ملک میں جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے لیکن اپنے اصول پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا پیپلز پارٹی کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائیں گے پیپلز پارٹی گزشتہ50 سالوں سے عوام کے دلوں پر حکومت کررہی ہیں مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سوپ کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی رابط سیکرٹری زاکر حسین جاموٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبائی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میر ثناء اللہ جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے کونے کونے میں مکمل طور پر فعال کردار ادا کررہی ہیں آنے والے قومی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے اپنا کردار ادا کیا موجودہ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن اور دیوالیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا آج ملک میں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے میر ثناء اللہ جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھیں گے اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے درئغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا تھا ملک کا آئین دیا اور عوام کے حقوق کیلئے تختہ دار کو چومالیا شہید ذوالفقار علی بھٹوپھانسی پر چڑھ مگر عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی جب پاکستان کے مفادات کا سودا کیا جارہا تھا اور جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلہ جارہا تھا غریب عوام اپنے بنادی حقوق سے مھروم تھ ان کے مقدر کے فیصلے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے پاس ہوتے تھے غریب غریب تر اور اور امیر امیر تر ہورہا تھے شہید بھٹو نے ان حالات میں اپنے عوام کو اس طرح آواز دی پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جب بے نظیر بھٹو کو تیسری مرتبہ بحالی جمہوریت کیلئے پیش قدمی کی تو گویا یہ اتنا بڑا جرم تھا کہ اس کی ان کو اپنی جان کی قربانی کی صورت میں بھگتنی پڑی ان کی شہادت کے بدلے بعدان کی پارٹی کو چوتھی مرتبہ اقتدار ملااور یہ اقتدار پانچ سال کی مدت پوری کرنے میں کامیاب رہا میر ثناء اللہ جتک نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جاگیر داروں نوابوںوڈیروں سے عوام کو آزاد کرنے اور ووٹ کا حق دلانے کیلئے پیپلز پارٹی کی بنیادرکھی جس کو50 سال ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی اپنی پچاسویں سالگرہ مناتے وقت اپنے ماضی کی کامیابیوں اور ناکامیوں کے علاوہ آج کے زندہ مسائل عوام کی توقعات اور ریاست کے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھے ہوئی ہے پیپلز پارٹی ملک کی عوام کی دلوں کی ڈھرکن بن چکی ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک کرشماتی شخصیت کے مالک تھے ان کے وژن کی تکمیل کیلئے سینکڑوں کارکناں قربان ہوچکے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں بلوچستان سمیت ملک کے نوجوان ان کو اپنے امید کی کرن سمجھتے ہیں وہی اس ملک کے حقیقی نوجوان قیادت ہے آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ کی پرچی سے کامیاب ہوکر عوامی مسائل کے خاتمہ بے روزگاری مہنگائی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی انہوں نے پیپلز یوتھ کے کارکنان پر روز دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جایا جائے پارٹی کو مکمل فعال ومضبوط کیا جائے اس موقع پر میر زاکر حسین جاموٹ نے کہا کہ مرحومہ بیگم نصرت بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے عوام کی ارمان کو پورا کرنے کیلئے جو تاریخی سیاسی جدوجہد کی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں آج ان کے سنہری اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہے بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگا ن نہیں جانے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :