وزیر اعلیٰ بلوچستان سے صوبائی وزیر داخلہ کی قیادت رسالدار میجر کوہلو شیر محمد کی ملاقات ،کوہلو میں کامیاب آپریشن سے متعلق گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 21:26

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے صوبائی وزیر داخلہ کی قیادت رسالدار میجر کوہلو ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں کوہلو لیویز کے رسالدار میجر شیر محمد نے بدھ کے روز ملاقات کی، رسالدار میجر کوہلو شیر محمد نے اپنی ٹیم کے ساتھ ضلع کوہلو میں کامیاب آپریشن میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارودی اپنے قبضہ میں لیا تھا ، جس پر وزیراعلیٰ نے انہیں اور ان کی ٹیم کو کامیاب آپریشن کی انجا م دہی پر مباکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ لیویز دیگر سیکورٹی اداروں کی طرح دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مزید موثرکردار ادا کریگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے رسالدار میجرکوہلو اور اس کی ٹیم کے لئے دولاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :