تحریک انصاف نے پنجاب 13سو سے زائد سکول سربراہوں کی عدم موجودگی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک

التواء جمع کرادی پنجاب بھر میں 1300 سو سے زائدسکولز میںسربراہان موجود نہیںہیں ہائر سیکنڈری سکولز میں 700 سبجیکٹ سپیشلسٹ نہیں

بدھ 13 دسمبر 2017 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب 13سو سے زائد سکول سربراہوں کی عدم موجودگی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔پنجاب بھر میں 1300 سو سے زائدسکولز میںسربراہان موجود نہیںہیں ہائر سیکنڈری سکولز میں 700 سبجیکٹ سپیشلسٹ نہیں ہیں اور سکیل 20 کی 275 آسامیاں خالی پڑی ہیںجبکہ سکیل 19 میں 600 اور سکیل 18 میں 1700 آسامیاں دستیاب ہیں یہ تمام آسامیاں ان سروس پرموشن سے پٴْر ہونی ہیں لیکن بدقسمتی سے اڑھائی سال سے سکیل 19 اور 20 میں کوئی پروموشن نہیں ہوئی جبکہ دیگرسکیلز کی پروموشن کا عمل بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ڈراپ آئوٹ اور تین سالہ کارکردگی کی مبینہ رپورٹ کی بنیاد پر 650 ہیڈز پر گزشتہ سال پیڈا ایکٹ کے تحت غیر انسانی انکوائری لگائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ تمام انکوائریز بلاجواز اور غلط اعدادوشمار کی بنیاد پر تھیں جو کہ ثابت ہوچکا ہے لیکن تاحال ان سینئراساتذہ کو بلا جواز لاہور طلب کر کے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے جبکہ سکول ایجوکیشن کے اعلی ترین آفسران نے انکوائریز میں ان بنیادی غلطیوں کو تسلیم کرنے کی باوجود بلاجواز انکوائریز کے خاتمے کے لئے کوئی نہیں اٴْٹھایا۔

ایکشن کمیٹی پنجاب گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر حل کرنے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر 19دسمبر کو سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔لہذا حکومت سے استدعا ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔