پیپلز پارٹی کل 15دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتا ن میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی،

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،مخدوم احمد محمود ، نتاشہ دولتانہ، شوکت بسرا سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے

بدھ 13 دسمبر 2017 21:19

پیپلز پارٹی کل 15دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتا ن میں طاقت کا مظاہرہ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کل بروز جمعہ 15دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتا ن میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،مخدوم احمد محمود ، نتاشہ دولتانہ، شوکت بسرا سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے، جلسہ سہ پہر تین بجے شروع ہو گا ،جلسہ میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے پارٹی رہنمائوں کی قیادت میں جیالے کارکنوں کے بڑے قافلوں کے ہمراہ شرکت کریں گے جبکہ جلسہ میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ، پیپلز لائرز فورم، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، کسان ونگ ، انسانی حقوق ونگ ، اقلیتی ونگ ،لیبر ونگ سمیت دیگر ونگز کے کا رکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جانب سے جیالے کارکنوں کے جلسہ میں شرکت کے لئے آنے کے سلسلے میں چوک کمہارانوالہ، وہاڑی چوک، گھنٹہ گھر، دولت گیٹ ، نواں شہر سمیت دیگر مقامات پر استقبالی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں اور جگہ جگہ پارٹی جلسہ کی تشہیر کے سلسلے میں پینا فلیکس، سائن بورڈ ، پوسٹرز ، بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں اور جلسہ کے حوالے سے استقبالی کمیٹی، سٹیج کمیٹی، میڈیا کمیٹی، پنڈال کمیٹی سمیت دیگر مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ جلسہ کے سلسلے میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں شرکاء کی آمدورفت کے لئے 6دروازے کھلے رکھنے کا انتظام کر دیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو آمدورفت میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو علاوہ ازیں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں سرچ لائٹس، ٹیوب لائٹس بھی لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے جلسہ گاہ میں 25ہزار کرسیاں رکھے جانے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ شرکاء کی گاڑیوں کے کھڑا کئے جانے کے سلسلے میں معصوم شاہ روڈ، واٹر ورکس روڈودیگر مقامات پر انتظام کیا گیا ہے ۔