جنرل پوسٹ آفس سیالکوٹ کے اکائونٹ برانچ کی من مانیاں ،ڈیلی ویجز ملازمین دھربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ْ مہنگائی کے اس دور میں جہاں مزدور کی ڈیلی مزدوری 700سے لے کر 1000روپے تک ہے وہاں پوسٹ آفیس ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ 186روپے سے لے کر 200روپے تک ہیں جو مہنگائی کے اس دور میں سراسر زیادتی اور ظلم ہے، ڈیلی ویجز ملازمین کی گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 21:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) جنرل پوسٹ آفس ضلع سیالکوٹ کے اکائونٹ برانچ کی من مانیاں ،ڈیلی ویجز ملازمین دھربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، تفصیل کے مطابق جنرل پوسٹ آفس سیالکوٹ میں تعینات ریاض نامہ کلرک اور اکائونٹ آفیسر نواز ڈیلی ویجز ملازمین سے تنخواہ دینے کے نام پر بھتہ لینے لگے جو ڈیلی ویجز ملاز مین نہیں دیتا اُس کو دفتر کے چکر لگوا لگوا کر نوکری چھوڑنے پر مجبور کرنے لگے ،ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مہنگائی کے اس دور میں جہاں مزدور کی ڈیلی مزدوری 700سے لے کر 1000روپے تک ہے وہاں پوسٹ آفیس ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ 186روپے سے لے کر 200روپے تک ہیں جو مہنگائی کے اس دور میں سراسر زیادتی اور ظلم ہے اور جو ملتی ہیں وہ بھی سیالکوٹ آفیس کے چکر لگا لگا کر نڈھال کر دیتے ہیں، اُوپر سے ظلم اور زیادتی یہ ہیں نہ تو ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخوائوںمیں اضافہ کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے،ملازمین کا ڈپٹی پوسٹ ماسٹر سیالکوٹ اور ڈی جی اسلا م آباد سے پُرزور مطالبہ کیا ڈیلی ویجز ملاز مین کی تنخوائوں میں فل فور اضافہ ،مستقل اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنگ کرنے والے سیالکوٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :