ْ حکمران عوام کے مجرم ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کو قومی فلاح پر ترجیح دی، عمر ڈار

تحریک انصاف میں شمولیت کا رجحان روز بروز بڑھتا جار ہا ہے لوگ اپنی سوچ کے تحت پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیںہم اٴْصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، تحریک انصاف کی بنیاداور اس کی کامیابی میں باشعور نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے، سابق ناظمین کی شمولیت کے موقع پر گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 21:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا رجحان روز بروز بڑھتا جار ہا ہے اور سب لوگ اپنی سوچ کے تحت تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ہم اٴْصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ زبردستی کی سیاست نہیں کرتے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق اولمپیئن آصف با جو ہ کے ہمراہ سابق ممبر ضلع کونسل جارج سہوترہ اورسابق نا ظم محمد مشتاق با وجوہ کی تحریک انصاف میں شمو لیت کو مو قع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے مجرم ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کو قومی فلاح پر ترجیح دی۔صوبے کے سابق حکمرانوں نے قومی وسائل لوٹ کر اپنے لئے عالیشان محلات کھڑے کئے ہیں اور لینڈکروزرمیں گھومتے ہیں مگر کبھی یہ فکر تک نہیں کی کہ غریب کو جینے کی بنیادی سہولیات بھی میسر ہیں کہ نہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے اس مجرمانہ سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کی خدمت پر مبنی سیاست اور حکمرانی کا شفاف نظام متعارف کرایا ہے۔

ہم کرپشن ، لوٹ مار اور رشوت کے خلاف کھڑے ہیں۔عمرڈارنے یونین کونسل محمد پورہ کے کارکنا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے اپنی سوچ سے فیصلہ شروع کیا ہے جو سیاسی شعور اور اٴْس کے نتیجے میں خوشحال مستقبل کی نوید ہے۔وہ لوگ خصوصاً نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں جو بادشاہانہ سوچ رکھنے والے دوغلے سیاستدانوں کومسترد کرکے اپنی سوچ کے تحت فیصلہ کرنے کا شعور اور جرات رکھتے ہیں۔یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ تحریک انصاف کی بنیاداور اس کی کامیابی میں باشعور نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :