ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگوں کے دھماکوںمیںزخمی ہونیوالے معذورافرادکی مالی امداد کی جائیگی،ثناء اللہ خان زہری

ریاست کی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا صوبے میں کسی ایک دہشت گرد کو بھی نہیں چھوڑیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 13 دسمبر 2017 21:01

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگوں کے دھماکوںمیںزخمی ہونیوالے معذورافرادکی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈیرہ بگٹی میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں معذور ہونے والے متاثرہ افراد اور انکے اہل خانہ کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین سے یکجہتی کیلئے وزیر اعلی پریس کلب پہنچ گئے۔ڈیرہ بگٹی میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں زخمی ہوکر معذور ہوجانے والے افرادکی جانب سے پریس کلب کیسامنیاحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین میں ڈیرہ بگٹی میں تخریبی کارروائیوں میں زخمی ہونیوالے بچے،مردوخواتین شامل تھے۔

مظاہرین نے تخریبی کارروائیوںمیں ملوث کالعدم تنظیموں کیخلاف نعرے بازی کی اسی دوران وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری ،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی اورصوبائی وزیراسلم بزنجو،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل ،وزیراعلیٰ کے مشیر عبیداللہ کے ہمراہ مظاہرین سے اظہاریکجہتی کیلئے پریس کلب کے باہر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ بھی موجود تھے بعد میں میڈیاسے بات چیت میں وزیراعلی کاکہناتھا کہ بلوچستان میں نام نہاد آزادی کونہیں مانتے۔

مظاہرے میں شامل بلوچستان کے وہ لوگ ہیں جنہیں تخریبی کارروائیوں میں معذوربنادیاگیا،کئی لوگوں کی تخریبی کارروائیوں میں جانیں بھی ضائع ہوئیں،ڈیرہ بگٹی کے بارودی سرنگوں کے دھماکوںمیںزخمی ہوکرمعذورافرادکی مالی امداد کی جائیگی میڈیاڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں کے مسائل کواجاگرکرے باہربیٹھے لوگ یہاں کے لوگوں کی سروں کی قیمت وصول کرکے عیاشیاں کررہے ہیںاپنے ہی لوگوں کو بم دھماکوں میں شہیدکرناکہاں کی آزادی ہے،نام نہادآزادی کیدعوے دار اپنے مذموم مقاصدکیلئے معصوم زندگیوں سے کھیل رہے ہیںدنیاکو یہ دہشت گردی نظرنہیں آتی ریاست کی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا صوبے میں کسی ایک دہشت گرد کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :