منشیات کے عادی افراد کی بحالی ،علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 13 دسمبر 2017 21:01

منشیات کے عادی افراد کی بحالی ،علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا صوبائی و زیرداخلہ میر سرفراز بگٹی ،صوبائی وزیر خزانہ و زراعت سرداراسلم بزنجو،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما و وزیراعلیٰ کے مشیر عبیداللہ بابت،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جعفر خان مندوخیل نے اوردیگر نے انسانیت بچاؤ تحریک کا دورہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آئی بی ٹی ڈاکٹر سید رمضان آغا بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے منشیات کے عادی افراد سے ملاقات کی نواب ثناء اللہ زہری نے سید رمضان آغا کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں انکا کردارمثالی ہے کیونکہ ہماری نوجوان نسل غفلت ،گمراہی اور صحیح معنوں میں رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے اس لعنت میں مبتلا ہوچکی ہے انکا علاج معالجہ ہماری انسانی ،اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے کیونکہ منشیات کے عادی افراد سے پورا خاندان اور علاقہ اذیت میں مبتلا ہوتا ہے آئی بی ٹی جس طرح خلوص نیت سے منشیات کے عادی افراد کا علاج کر رہا ہے یہ قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی اورانکے علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے چیف ایگزیکٹو سید رمضان آغا منشیات کے عادی افرادکے علاج میں جتنا بھی تعاون چاہیں گے میں بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکومت بلوچستان انکی ہر طرح کی مدد کریں گے حکومت بلوچستان منشیات کے عادی افراد کیلئے نئی بلڈنگ ،کمرے اور بلاک تعمیر کئے جائیں گے جس میں تمام وسائل دستیاب ہونگے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو سیدرمضان آغا نے کہا کہ آج بہت خوشی کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہماری تحریک کا دورہ کیا اور ہمیں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایاانکے آنے سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور منشیات کے عادی افراد کو یہ یقین ہوا ہے کہ انکا پرسان حال کوئی ہے اور وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہے اگر ہم اس طرح ملکر اتحاد و اتفاق کے ساتھ منشیات کے عادی افراد کی بحالی میں کردارادا کریں گے تو وہ وقت دور نہیں کہ بلوچستان پاکستان میں ایک پرامن اور خوشحال صوبہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :