وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کوئٹہ پہنچ گئے

بدھ 13 دسمبر 2017 21:01

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بدھ کی شام خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے معدنیات محمد خان لہڑی،وزیراعلیٰ کے مشیربرائے انڈسٹریز سرداردرمحمد ناصر، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود و غیررسمی تعلیم پرنس احمد علی، ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ ،وزیراعلیٰ کے کوارڈی نیٹر علاؤ الدین کاکڑ،مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر ابرار محمود،جان محمد لہڑی ،حاجی داود شاہوانی ، توصیف گیلانی ،بیبرگ شاہوانی اوردیگر نے انکااستقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دورہ کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر لیگی رہنماوں سے ملاقات کریں گے ۔انہوں ریلوے حکام کی جانب سے صوبے میں ریلوے کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبو ں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جمعرات کو سبی ہرنائی سیکشن کا دورہ کر یں گے جہاں سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں سبی سے ناڑی گاج تک تین بوگیوں پر مشتمل آزمائشی ٹرین چلائی گئی جس نے 12کلو میٹر کا سفر کا میا بی سے طے کیا یہ منصوبہ فروری 2018میں مکمل ہوجائے گا ؒ۔