پی ٹی سی ایل کا کلاؤڈ انفراسٹرکچر ملک کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گا، چیف ایگزیکٹو

آفیسر پی ٹی سی ایل ڈاکٹر ڈینیل رٹز

بدھ 13 دسمبر 2017 20:42

پی ٹی سی ایل کا کلاؤڈ انفراسٹرکچر ملک کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے بھر پور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ڈینیل رٹز نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل تر قی کے لیے اعلی ترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ضرورت ہے‘ پی ٹی سی ایل کا کلاؤڈ انفراسٹرکچر ملک کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گا جو کہ اس نئے دور کی ضرورت ہے۔

وہ مقامی ہوٹل میں ''پاور آف پبلک کلاؤڈ'' پرمنعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کر رہے تھے جس میں بڑے پیمانے پر پی ٹی سی ایل کے اعلی عہداروں کے علاوہ کاروباری اور کارپوریٹ سیکٹر کے سی ٹی اوز ‘سی آئی اوز اور اعلی آئی ٹی ماہرین اوردیگرافراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ڈینیل رٹزنی" پاکستان کی ڈیجٹل ترقی میں پی ٹی سی ایل کے کردار" پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

آئی بی ایم کے کنٹری جنرل منیجر برائے پاکستان اور افغانستان غضنفر علی،نے پی ٹی سی ایل اور آئی بی ایم کے ساتھ کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی شراکت پر انتہائی مسرت کااظہار کرتے ہوئے ملک کو عالمی سطٰح کی مسابقت پر لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جنرل منیجر ڈیجیٹل سروسز اور پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاؤڈ کے سربراہ نیبل امجد نے پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی صلاحیتوں اور اس کی سروسز کا تعارف کرایا۔

گستاوہ الورویرز، جی ٹی ایس سروس لائن لیڈر، آئی بی ایم برائے مشرق وسطی اور افریقہ نے آج کی ڈیجیٹل دور میں کلاؤڈ کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ سینیئر ڈائریکٹر ڈیجیٹیل سکیورٹی سلوشنز اتصالات کامران احسن نے ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں ڈیجیٹل سیکورٹی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔پبلک کلاؤڈ انفراسٹرکچر، پلیٹ فارم اور سافٹ ویئرسروسز ایک ایساشعبہ ہے جس کی اہمیت گزشتہ چند سالوں میں عالمی سطح پر تیزی سے بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ آئی ٹی ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر اور خدمات تک نمایاں طور پر کم سرمایہ کاری اور آپریشنل اخراجات تک رسائی فراہم کرتی ہے، پی ٹی سی ایل پاکستان میں آئی سی ٹی سے متعلقہ خدمات متعارف کرانے کے لئے سب سے آگے ہے اور اس نے ٹیکنالوجی اورجدت پیدا کر نے کے لیے 2017 میں مقامی کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل اپنے ، ڈیٹا سینٹر کی خدمات فراہم کرنے میں وسیع تجربہ، مصدقہ،جدیدٹائرتھری ڈیٹا سینٹرز اور ہائی سپیڈکینکٹوٹی فراہم کرنے کے لیے مضبوط حیثیت رکھتا ہے،اور انٹرپرائز گریڈ پلیٹ فارمز کے ذریعے منفرد پیشکش کے ساتھ کلاؤڈسروسز شروع کردی ہیں۔پی ٹی سی ایل نے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے لئے آئی بی ایم کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے 2017 میں اسمارٹ کلاؤڈ کا آغاز کیا اور مختصر مدت کے دوران صارفین کی ایک اطمینان بخش تعدادحاصل کر لی ہے، جس نے پی ٹی سی ایل کلاؤڈسروسز کے ساتھ ان کی ترقی کو جدت فراہم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :