سندھ ہائی کورٹ، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت

شہریوں کی گمشدگی کی بڑھتی ہوئی تعداد پر عدالت کا برہمی کا اظہار ،سندھ حکومت، آئی جی، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری

بدھ 13 دسمبر 2017 20:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، شہریوں کی گمشدگی کی بڑھتی ہوئی تعداد پر عدالت نے برہمی کا اظہار کردیا، سندھ حکومت، آئی جی، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے پر اداروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا، سندھ حکومت، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کے 2 لاپتہ شہری واپس آجاتے ہیں 4 مزید لاپتہ ہوجاتے ہیں، کوئی شہری جرم میں ملوث ہے تو عدالتوں میں پیش کریں، شہریوں کو کوئی اور غائب کررہا ہے تو یہ اداروں کی ناکامی ہے، لاپتہ افراد کی جان کو خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جنوری کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ #

متعلقہ عنوان :