پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ زدہ جعلی مرچیں اور غیر معیاری مکھن تیار کرنے والی2 بڑی فیکٹریوں پر چھاپہ

2ہزار کلو گرام مرچیں و گرم مصالحے اور2300کلو گرام ناقص مکن اور بناسپتی گھی قبضہ میں لے کر دونوں فیکٹریاں سربمہر دونوں فیکٹریوں کے مالکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

بدھ 13 دسمبر 2017 20:46

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ زدہ جعلی مرچیں اور غیر معیاری مکھن تیار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ زدہ جعلی مرچیںاور غیر معیاری مکھن تیار کرنے والی2 بڑی فیکٹریوںپر چھاپہ مار 2ہزار کلو گرام مرچیں و گرم مصالحے اور2300کلو گرام ناقص مکن اور بناسپتی گھی قبضہ میں لے کر دونوں فیکٹریاں سربمہر(سیل)کر دیںجبکہ دونوں فیکٹریوں کے مالکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین نے چک بیلی میں عدنان خورشید سپائس پروڈکشن پر چھاپہ مار کر سپائس فیکٹری سے 1100کلو گرام لال مرچیں، 900کلو گرام مصالحے، بھاری مقدار میں چوکر اور برادہ برآمدکر نے کے ساتھ فیکٹر ی سے نیشنل اور رفحان سمیت معروف برانڈز کے بریانی واچار گوشت مصالحے اور لذیذہ کھیر مکس کی3800 ساشے بھی برآمدکر لئے ادھر روات میں خورشید بٹر(مکھن) فیکٹری سی1900کلو گرام تیار جعلی مکھن، 400کلو گرام بناسپتی گھی، غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ کلر برآمد کر کے تلف کر دیئے جبکہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے دونوں فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے موقع سے گرفتار کرلیااور دونوں فیکٹریاں سیل کر دیںڈی جی کے مطابق جعلی اشیائے خوردنوش راولپنڈی شہر و چھائونی اور مضافات کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں بھی سپلائی کی جاتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :