پشاور،پختون ایس ایف کی فاٹا انضمام پر اہم کانفرنس کل باچا خان مرکز میں ہوگی

بدھ 13 دسمبر 2017 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی فاٹا انضمام کے حوالے سے آل سٹوڈنٹس فیڈریشن کانفرنس کل بروز جمعرات باچا خان مرکز میں منعقد ہو گی جس کیلئے تمام انتظمات مکمل کر لئے گئے ہیں، کانفرنس میں تمام طلباء تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور فاٹا انضمام کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا،کانفرنس میں فاٹا انضمام کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا،اور حکومت پر زور دیا جائے گا کہ جلد از جلد فاٹا کے صوبے میں انضمام کا اعلان کرے،سیاسی لحاظ سے یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اہم ایشو پر تمام طلباء تنظیمیں ایک فورم پر متحد ہو کر لائحہ عمل مرتب کریں گی جس کے ملکی سیاست پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگی