پاک فرانس دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے بھر پور اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ،،محمد زبیر
فرانس کے سرمایہ کاروں کی اقتصادی راہداری منصوبہ میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے،گورنر سندھ
بدھ 13 دسمبر 2017 20:46
(جاری ہے)
ملاقات میں امن و امان کے قیام ،سرمایہ کاری ،دوطرفہ تجارت ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ، مشترکہ مفادات کے اٹھائے گئے اقدامات ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاک فرانس تعلقات میں مزید فروغ ، سرمایہ کاری ، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ، عوامی فلاح و بہبو د کے منصوبے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے دوطرفہ اقدامات خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں ،سی پیک کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اس ضمن میں فرانس کی سرمایہ کاری سے خطہ کی تیز ترین ترقی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیاں شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کررہی ہیں اس ضمن میں فرانس کے سرمایہ کاربھی شہر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون او ر مدد فراہم کرے گی ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری اہم ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے بعد ملک بھر سے توانائی بحران کا بھی جلد خاتمہ یقینی ہے ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت پورے ملک میں معاشی ، اقتصادی ، سماجی اور تجارتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ سے پاکستان خوشحالی کی سمت گامزن ہے اس ضمن میں تیز ترین ترقی کے حصول کے لئے ملک بھر میں موٹرویز ، سڑکوں اور انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی پر بھرپور توجہ دی جار ہی ہے ، صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ملاقات میں فرانس کے سینیٹر پاسکل ایلیزرڈنے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، سی پیک کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کے آغاز سے پاکستان کی ترقی مزید تیز ہو جا ئے گی ،فرانس پاکستان کو خوشحال ،ترقی یافتہ، مضبوط اور مستحکم دیکھنے کا خواہش مند ہے اس ضمن میں فرانس کا بھرپور تعاون پاکستان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام پر پاکستان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، فرانس کے سرمایہ کار صوبہ سمیت پورے پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں ، سی پیک منصوبہ میں فرانس کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں مثبت نتائج مرتب ہونگے ۔ واضح رہے کہ فرانس کی سینٹ کا تین رکنی وفد بیجنگ ، ہانگ کانگ اور اسلام آباد آباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچا ہے جہاں انہوں نے امن و امان او ر ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ترقی کی درست سمت پر گامزن ہو چکا ہےمزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.