Live Updates

ترقی میں ہم سے پیچھے ممالک اب ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں ،عمران خان

60کی دہائی میں ترقی کرنے والا پاکستان آج خطے میں پیچھے رہ گیا ، ہم مافیاوں سے مقابلہ کررہے ہیں کرپشن اور سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہ کردیا گیا، نیب کے مطابق چار ہزار ارب کی کرپشن ہے، پاکستان سے دس ارب ڈالر کی سالانہ منی لارڈنگ کی جارہی ہے ملک میں انرجی کا بحران شدت اختیار کرچکاہے ، ہم نی300 ہائیڈرل پلانٹ لگائے جس سے کم قیمت میں بجلی کے پی کے میں مل رہی ہے کراچی کو کوئی اون نہیں کرتا،کراچی کی ترقی ملک کی ترقی سے مشروط ہے،کراچی شہر کی ترقی کیلئے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں ، ہم کراچی کی لوکل گورنمنٹ کا نظام بہتر بنائیں گے۔ تقریب سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 20:45

ترقی میں ہم سے پیچھے ممالک اب ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں ،عمران خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے صنعت کار، بزنس کمیونٹی اور تاجر برادری کو ساتھ لے کر نہ چلے۔ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہت خراب ہیں، ملک کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ہر جگہ سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ۔ جب صنعتوں کا پہیہ چلے گا تونوجوان طبقے میں بے روزگاری کی شرح کم ہوگی۔

صنعت کار، بزنس کمیونٹی اور تاجر برادری کو ساتھ لے کر ہم منصوبہ بنا سکتے ہیں کہ ہمیں کس طرح سرمایا کاری کو اوپر لے کر جائیں۔ مہاتر محمد اور طیب اردوان اپنے اپنے ملک خوشحالی لانے کے لئے ایک بہت بڑی معاشی ترقی پر توجہ دی۔ میں نے مہاتر محمد اور طیب ایردوان سے ملاقا ت کر کے ان سے ترقی کے حوالے سے معلومات لیں۔

(جاری ہے)

ملک میں خوشحالی کے لیے طیب ایردوان نے تاجروں کو ساتھ ملایا۔

مہاتیرمحمد نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک زوارل پزیر ہوتاہے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر صنتکاروں اور تاجروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرے گی۔ یہ باتیں انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری(کاٹی)میں منعقدہ تقریب میں صنعت کاروںسے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کاٹی کے صدر طارق ملک، راشد صدیقی،زبیر چھایا،خالد تواب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر، نعیم الحق، علی زیدی، عمران اسماعیل،ڈاکٹر عارف علوی، فیصل وائوڈا،کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی، جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان، ثمر علی خان، افتخار فاروقی، شہزاد قریشی، سربلند خان ، فرقان احمداور دیگر بھی موجود تھے۔

چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی میں ہم سے پیچھے ممالک اب ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں ۔ 60کی دہائی میں ترقی کرنے والا پاکستان آج خطے میں پیچھے رہ گیا ہے۔ ہم مافیاوں سے مقابلہ کررہے ہیں، کرپشن اور سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہ کردیا گیا۔ حکمرانوں کی کرپشن اور سیاسی مداخلت نے ملک کے سارے ادارے تباہ کردیئے ہیں ،نیب کے مطابق چار ہزار ارب کی کرپشن ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے دس ارب ڈالر کی سالانہ منی لارڈنگ کی جارہی ہے۔ہم نے کے پی کے کے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کیا جس سے اس کی کارکردگی بہتر ہوئی۔ ملک میں انرجی کا بحران شدت اختیار کرچکاہے ، ہم نی300 ہائیڈرل پلانٹ لگائے جس سے کم قیمت میں بجلی کے پی کے میں مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے،کراچی کو کوئی اون نہیں کرتا ۔

کراچی کی ترقی ملک کی ترقی سے مشروط ہے۔ کراچی شہر کو ترقی دینی ہے تو سب سے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں جس میں مئیر ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوناچاہیے۔شہر کے بنیادی مسائل حل کرنا میئر کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ ہم کراچی کی لوکل گورنمنٹ کا نظام بہتر بنائیں گے۔ تقریب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تا جروں کے ہاتھ پاوں باندھ کر مقابلے کے لیے ا تاردیاہے ۔

صنعتی اور تاجر برادری کے ساتھ مشاورت کر کے جلد ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کریں گے۔ چار سال تک تاجر وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب سے وقت مانگتے رہے لیکن انکے پاس ملنے کے لئے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 46 سال میں عمران خان کے سوائایک بھی ایسالیڈرنہیں دیکھ جو گلی گلی عوام سے ملتاہو
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات