ملک میں تعلیم کے شعبے میںبہتر ہوئی ہے، صوبوں نے شعبے کو خصوصی توجہ دی ہے ، بلیغ الرحمن

کمیونٹی سکولوں کی کارکردگی بہتر ہے تاہم صوبوں نے ان سکولوں کو اپنی تحویل میں نہیں لیا ہے،سینٹ میں سینیٹر شیری رحمن کی تحریک کا جواب

بدھ 13 دسمبر 2017 20:45

ملک میں تعلیم کے شعبے میںبہتر ہوئی ہے، صوبوں نے شعبے کو خصوصی توجہ دی ..
اسلام آباد (آن لائن وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے شعبے میں بہتر ہوئی ہے اور صوبوں نے اس شعبے کو خصوصی توجہ دی ہے،کمیونٹی سکولوں کی کارکردگی بہتر ہے تاہم صوبوں نے ان سکولوں کو اپنی تحویل میں نہیں لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سینٹ میں سینیٹر شیری رحمن کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہ اکہ تعلیم انتہائی اہم شعبہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تعلیم کا شعبہ صوبوں کے حوالے کردیا گیا ہے اور اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیونٹی سکولوں پر بھی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ملک میں 12 ہزار سے زائد کمیونٹی سکولز چلائے جارہے ہین تاہم ابھی تک صوبوں نے ان سکولوں کو اپنی تحویل میں نہیں لیا ہے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سکولز ایسے علاقوں میں قائم ہیں جہاں دور دور تک سرکاری سکولز نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیمی نظام پر تنقید کرنے کی بجائے اس کا سابقہ ادوار سے موازنہ کرنا چاہیے کہ اس میں کچھ بہتری آئی ہے انہوں نے کہاکہ تمام صوبوں سے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے انہوں نے کہاکہ 2012-13 ء میں پورے ملک میں دو کروڑ 43 لاکھ بچے سکولوں میں داخل تھے اور اب یہ بڑھ کر دو کروڑ 85 لاکھ ہوئی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے بہت محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 2012-13 ء میں 67 لاکھ بچے جن کی عمریں پانچ سے نو سال تک ہین سکولوں سے باہر تھے اور اب پچاس لاکھ چھبیس ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سہولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے سکولوں میںسہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بھی طلبہ کا داخلہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد مین دوسرے نمبر پر پنجاب تیسرے نمبر پر آزاد کشمیر گلگت بلتستان ہیں اس کے بعد کے پی کے ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں داخلوں کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں ہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آٹھ ارب 58 کروڑ روپے سے زائد روپے پرائمری تعلیم کے شعبے پر خرچ کررہی ہے اس سال ہائیر ایجوکیشن کے تہت 100 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں اس سے قبل سینیٹر شیری رحمن ، سینیٹر سحر کامران، سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور سینیٹر عثمان کاکڑ نے تحریک پر بحث کرتے ہوئے ملک میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس پر خصوصی توجہ دینے کا مطلبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :