وکٹوریہ آزارینکا کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

28 سالہ سٹار نے بچے کی حوالگی کے کیس کے تنازع کی وجہ سے یو ایس اوپن اور فیڈ کپ فائنل سے دستبرداری اختیار کی تھی

بدھ 13 دسمبر 2017 20:42

وکٹوریہ آزارینکا کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری ..
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) بیلاروس کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا کو آئندہ ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ 28 سالہ آزرانیکا نے بچے کی حوالگی کے کیس کے تنازع کی وجہ سے رواں برس یو ایس اوپن اور فیڈ کپ فائنل سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کریگ ٹیلے نے اپنے بیان میں کہا کہ آزارینکا مشکل دور سے گزر رہی ہیں اسلئے ہم نے انہیں وائلڈ کارڈ انٹری کی پیشکش کی ہے تاکہ ان کی کسی بھی طرح سے سپورٹ کی جا سکے۔ انہیں دو مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ آزارینکا نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلین اوپن میرا فیورٹ ٹورنامنٹ ہے اس میں کم بیک کرنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں، وائلڈ کارڈ انٹری دینے پر میں حکام کی مشکور ہوں۔ ۔

متعلقہ عنوان :