ٹی ٹین لیگ میں سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی کیلئے شاندار انعام کا اعلان

کھلاڑی کو 500,000درہم یا تقریبا 15ملین روپے مالیت کا سٹوڈیو اپارٹمنٹ انعام میں دیا جائے نصف سنچری سکور کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے 4.6ملین روپے مالیت کی گھڑی بطور انعام دینے کا اعلان

بدھ 13 دسمبر 2017 20:42

ٹی ٹین لیگ میں سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی کیلئے شاندار انعام کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) کرکٹ کا کھیل ویسے تو لمبے عرصے سے کھیلا جارہاہے لیکن اگر کمائی کی بات کی جائے تو اس کا فٹبال اور باسکٹ بال سے دور دور تک کوئی مقابلہ نظر نہیں آتاہے ،اگرہم دنیا کے سب سے زیاد ہ کمانے والی کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی فہرست بنائیں تو ٹاپ 10میں محض ایک کرکٹر شامل ہے لیکن دنیا بھر میں آئی پی ایل ، پی ایس ایل اور بگ بیش جیسی ٹی ٹونٹی لیگز کے قیام کے بعد اب کرکٹرز کی کمائی میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کرکٹ میں 10اوورز کا فامیٹ بھی شامل کیا گیا ہے جو 14دسمبر سی17دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا ،اس لیگ میں شاہد آفریدی ، مصبا ح الحق ، کمار سنگاکارا اور وریندر سہواگ کے علاوہ دیگر ستارے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔لیگ کودنیا بھر میں مقبول بنانے کے لیے ایک مقامی اماراتی کنسٹرکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس فارمیٹ میں سنچری مارنے والے کھلاڑی کو 500,000درہم یا تقریبا 15ملین روپے مالیت کا سٹوڈیو اپارٹمنٹ انعام میں دیا جائے گا جبکہ گھڑیاں بنانے والی مشہور بین الاقوامی کمپنی نے اس لیگ میں نصف سنچری سکور کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے 4.6ملین روپے مالیت کی گھڑی بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :