کرکٹ ، سکوائش،ٹینس اور کبڈی کے بعد قومی کھیل ہاکی میں بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

ارجنٹائن،جرمنی،ہالینڈ،اسپین ،اور آسٹریلیا کے سپر سٹارز نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی پاکستان اور ہاکی ورلڈ الیون کے مابین پہلا میچ19جنوری کو کراچی اور دوسرا میچ لاہور میں21 جنوری کو کھیلا جائے گا

بدھ 13 دسمبر 2017 20:42

کرکٹ ، سکوائش،ٹینس اور کبڈی کے بعد قومی کھیل ہاکی میں بھی غیر ملکی کھلاڑی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) کرکٹ ، سکوائش،ٹینس اور کبڈی کے بعد قومی کھیل ہاکی میں بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہو گئے ہیں،ارجنٹائن،جرمنی،ہالینڈ،اسپین ،اور آسٹریلیا کے سپر سٹارز نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے،پاکستان اور ہاکی ورلڈ الیون کے مابین پہلا میچ19جنوری کو کراچی اور ورلڈ الیون کا دوسرا میچ لاہور میں21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پشاور اور اسلام آبادمیں بھی ورلڈ الیون کے میچز متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھرنے قومی کھیل ہاکی کے ویران میدان دوبارہ آبادکرانے کی نوید سنا دی،جنوری میں ورلڈ الیون ہاکی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی،ورلڈ الیون کا پہلا میچ شہر قائد میں انیس جنوری کو ہو گا،ورلڈ الیون کا دوسرا میچ لاہور میں اکیس جنوری کو کھیلا جائے گا،پشاور اور اسلام آبادمیں بھی ورلڈ الیون کے میچز متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہپشاور کا میچ کنفرم ہے،صوبائی حکومت کے این او سی کا انتظار ہے۔ سیکر ٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے۔قومی کھلاڑیوں کا بین الاقوامی کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنا ضروری ہے۔۔