ملک میں معاشی بحران اور دھرنوں سمیت دیگر مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات ہیں،عمرا ن خان پھر مطالبہ

ملک میں سالانہ 110 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ اور 4 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے دنیا میں وہ کونسی جمہوریت ہے جس میں قبل از وقت انتخابات کو غیر جمہوری کہا جاتا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا تاجروں سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 20:42

ملک میں معاشی بحران اور دھرنوں سمیت دیگر مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ بھر حکومت سے مطالبہ کیا یہ کہ ملک میں معاشی بحران اور دھرنوں سمیت دیگر مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات ہیں۔ ملک میں سالانہ 110 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ اور 4 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے۔ منگل کے روز یہاں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں وہ کونسی جمہوریت ہے جس میں قبل از وقت انتخابات کو غیر جمہوری کہا جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کے باس نہ کوئی مینڈیٹ ہے اور نہ ہی کوئی اس کو وزیراعظم تسلیم کرتاہے۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ چائنہ کی ترقی طویل المیعادپالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوسکی۔ 60 کی دہائی میں ہم ترقی کی راہ بر گامزن تھے۔

(جاری ہے)

تاہم سابقہ حکومتوں نے طویل المیعاد منصوبہ بندی نہیں کی جس کی وجہ بجلی کے مسائل پیدا ہوئے۔

قلیل المدتی منصوبہ بندی کی گئی جس کی وجہ سے باکستان میں کرپشن کا بازار گرم ہوگیا۔ کے پی کے حکومت نے دیہات میں مائیکرو ہائیڈل بلانٹس بنائے جبکہ 300 ہائیڈرو سٹیشن کے اوپر بنائے جس کی وجہ سے دیہات خود بجلی بنا رہے ہیں۔ جو کہ سستی بھی ہے عمران خان نے ترقی یافتہ ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان تری یافتہ ممالک نے کرپشن کے خاتمے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ہمیں بھی ملک میں بڑے فیصلے کر نا ہوں گے تاکہ ملک مین سالانہ چار ہزار ارب روپے کی کرپشن اور سالانہ 110 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے اس پر قابو پاکر ملک میں خوشحالی لائینں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑامسئلہ بے روزگاری بھی ہے۔ اگر ہم کرپشن اور منی لانڈرنگ کے پیسوں کا ملک میں عام لوگوں پر استعمال کریں تو اس سے بے روزگاری ختم ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو گنے کی صحیح قیمت ادا نہیں کررہے حالانکہ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ بعد ازاں عمران خان قائد آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں بلدیاتی نظام متعارف کریا کراچی میں بھی تمام مسائل کا حل بلدیاتی نظام ہے جبکہ عمران خان سے تاجر برادری نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن پی ٹی آئی نے ہمیں اکیلے چھوڑ دیا۔