Live Updates

ٹنڈو محمد خان ،تحریک انصاف کا جلسہ 15ڈسمبر کو ہوگا سابق وزیر اعلیٰ سندھ

مرکزی رہنماء لیاقت علی خان جتوئی کا دورہ انتظامات کا جائزہ لیا ٹنڈومحمد کا جلسہ سندھ کے دوسرے جلسوں کی طرح بڑا جلسہ ہوگا لوگوں کی تیزی سے شمولیت تحریک انصاف کی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ لیاقت علی جتوئی

بدھ 13 دسمبر 2017 20:31

ٹنڈو محمد خان ،تحریک انصاف کا جلسہ 15ڈسمبر کو ہوگا سابق وزیر اعلیٰ سندھ
ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کا 15ڈسمبر پر ٹنڈو محمد خان میں جلسہ انتظامات مکمل تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے مرکزی رہنماء تحریک انصاف و سابق وزیراعلیٰ سندھ ٹنڈو محمد خان پہنچے اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق سینٹر و صوبائی سینئر نائب صدر صداقت علی جتوئی ، ڈویزنل صدر اعجاز ملاح ، لیڈیزونگ صوبائی صدر نصرت واحد ، انیسہ ولی اللہ ، نریندر راجانی ،ملک پہاڑ خان ،علی اکبر بھنگوار ، سردار عاشق زنور ، کریم علی خان جتوئی ، کبیر احمد جتوئی ،نور مرتضی ٰ تھیبو ، مرتضیٰ چنو ، جبار میمن ، حسن نظامانی ،ولی مغیری ، مہیش کمار ،رمیش منگلانی اور دیگر بھی موجود اس موقع پر لیاقت جتوئی نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقاتیں کی اور جلسے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا یہ جلسے سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ہیں جس طرح سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری اور اس کے ٹولے نے لوٹا اسی طرح اب عوام ان لٹیروں سے بدلہ لینے کے لیے عمران خان کے ساتھ ہے سندھ کے ہر شہر میں جائیں گے عمران خان کے جلسے کرائیں گے تیزی لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت تحریک انصاف کی مقبولیت کا مثال ہے 15تاریخ کو جلسہ ہونے جارہا ہے جس سے چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے سندھ میں تبدیلی کی ہوا تیز ہوچکی ہے بڑی وکٹیں جلد گریں گی ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں آصف زرداری مافیا سے اتحاد نہیں ہوسکتا ہم سندھ کے لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جو آصف زرداری اور ان کے ٹولے نے غضب کیے ہیں ، آصف زرداری اپنی شگرملوں کو چلانے کے لیے سندھ کی زراعت کو تباہ کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں سندھ کے آبادگاروں کو حقوق مانگنے پر لاٹھیاں ماری جارہی ہیں آصف زرداری نے سندھ میں اپنی سلطنت قائم کی ہوئی ہے جسے توڑنے کے لیے عمران خان سندھ آرہے ہیں سندھ کے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔

۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات