Live Updates

عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا، پوری قوم نے عدم اعتماد کردیا ہے ، آزاد علی تبسم

بدھ 13 دسمبر 2017 20:31

عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا، پوری قوم نے عدم اعتماد کردیا ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا،عمران خان پر پوری قوم نے عدم اعتماد کردیا ہے ،عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ،وہ کیسے سیاستدان ہیں جو پارلیمنٹ کے خلاف بول رہے ہیں ،پارلیمنٹ کے بولنے والا شخص سیاستدان نہیں ہوسکتا ،عمران خان سے پوری قوم پارٹی کی چیئر مین شپ چھوڑنے کا مطالبہ کررہی ہے اور عمران خان قوم کے مطالبہ پر غور کریں اور اب یہ چیئر مین شپ چھوڑکر قوم پر احسان کریں،وہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں سیاست ان کے بس میں نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان متنازعہ ہوچکے ہیں اور اب وہ سیاست نہیں کرسکتے ، آئندہ انتخاب میں تو ان کی جماعت ختم ہوجائے گی اور وہ اب ایک صوبہ میں بھی حکومت نہیںبنا سکیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :