پاکستان میں PK-82تعلیمی لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے،’’الف اعلان ‘‘ سروے

اس سے خیبر پختونخوا حکومت، حکومت کی عمدہ کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر امجد علی

بدھ 13 دسمبر 2017 20:31

پاکستان میں PK-82تعلیمی لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے،’’الف اعلان ‘‘ سروے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے سوات بریکوٹ PK-82میںبوائز سکول میں اضافی کمروں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ذہین اور کتاب دوست ہیں ۔اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ سوات کے تمام تعلیمی اداروں میں اضافی کمروں کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی ضروریات کو پورا کریں ۔

ڈاکٹر امجد علی نے اس موقع پر موجود تمام والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’الف اعلان‘‘ کے سروے کے مطابق پورے پاکستان میں PK-82 تعلیمی لحاظ سے اول نمبر پر ہے جس سے یہاں کے تعلیمی معیار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا 4سال کے اس عرصے میں تقریباً 30کروڑ روپے کی لاگت سے سکولوں میں اضافی کمرے،واٹر سپلائی،فرنیچر،بائونڈری وال و بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس سے پہلے کبھی اتنا کام نہیں ہوا جتنا خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت نے کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’الف اعلان‘‘ کی سروے 5 بنیاد پر ہوئی جس میں اول نمبر پرسکولوں میں سب سے زیادہ بچوں کا اندراج PK-82میں ہوا ہے،دوسرے نمبر پر بچوں کو تعلیمی اداروں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی ،تیسرے نمبر پر PK-82میں نئے سکولوں اور اپ گریڈ سکولوں کی تعداد ہے،چوتھے نمبر پر منتخب نمائندوں کا اپنے حلقوں کے تعلیمی اداروں کا وزٹ اور معائنہ ہے اور پانچویں نمبر پر اساتذہ اور طلباء کی نسبت ہے جو کہ 40طلباء کیلئے ایک استاد ہے اور یہ سب سے بہتر کلاس منیجمنٹ ہے۔

ڈاکٹر امجد علی نے مزید کہا کہ PK-82میں 42 نئے سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اب تک 70کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ ان کی کوشش ہوگی کہ جتنا زیادہ ہوسکے تعلیمی اداروں میں بہتری لائی جائے اور اور اس قوم کے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے آخری دم تک کوشش کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بچوں کے اس ملک کا سرمایہ ہیں اور مستقبل میں یہی بچے اس ملک کی خدمت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :