کرسمس کے آمد کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حساس ترین حساس ترین چرچز کی تفصیلات طلب

بدھ 13 دسمبر 2017 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) کرسمس کے آمد کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حساس ترین حساس ترین چرچز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہے تاکہ حساس ترین چرچز کی سیکورٹی کے لئے فل پروف اقدامات کئے جائیں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کے دستے بھی حساس ترین چرچز پر تعینات کئے جائینگے سانحہ زرعی تربیتی مرکز کے بعد مزید دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پشاور بھر میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ہے تین سال قبل کوہاٹی میں شدت پسندوں نے چرچ کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں 110سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا کرسمس کے موقع پر چرچز کے لئے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کے لئے سیکورٹی پلان تیار کیا جارہاہے سیکورٹی پلان کے باعث متعلقہ تمام ادارو ں سے سیکورٹی پلان کے بارے میں سفارشات تیار کی ہے تاکہ اس کے باعث سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :