اثاثہ جات کیس :نیب لاہور نے چوہدری برادران کو کل15 دسمبرکو طلب کر لیا

چوہدری برادران اصالتاً 15دسمبر کو نیب لاہور میں پیش ہو کر تمام تفصیلات دیں گے، ذرائع

بدھ 13 دسمبر 2017 20:31

اثاثہ جات کیس :نیب لاہور نے چوہدری برادران کو کل15 دسمبرکو طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) لاہور نیب نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالہیٰ کوکل 15 دسمبر کو اثاثہ جات کیس میں 15دسمبر تک حاضر ہونے کا نوٹس دیدیا تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہد ری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہیٰ کو اثاثہ جات کی تفصیلی کے کیس میں 15دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے جس پر نیب افسران چوہدری برادران سے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلات طلب کریں گے نیب نے یہ حکم بھی دیاہے کہ چوہدری برادران عدالت میں وکالتاً نہیں بلکہ اصالتاً حاضر ہوں اسے قبل نیب نے پہلی بار طلب کرنے کے بعد اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے 15دن یعنی 25نومبر تک مہلت دی تھی جس پر چوہدری برادران کی جانب سے کوئی رسپانس نہ ملنے پر دوسری مرتبہ نوٹس بھیجا گیا نیب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب عدالت میں اثاثہ جات کی تفصیلات نیب افسر کو پیش کریں جس پر دلائل بھی سنے جائیں گے چوہدری برادران کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اصالتاً 15دسمبر کو نیب لاہور میں پیش ہونگے اور نیب عدالت کو اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے تمام تفصیلات دیں گی

متعلقہ عنوان :