وزیراعلیٰ بلوچستان کا بارودی سرنگ دھماکوں میں معذور ہونیوالے افراد کے احتجاجی مظاہرے سے اظہار یکجہتی

ْدہشتگردی کا نشانہ بننے والے معذور افراد کو تنہا نہیں چھوڑینگے،نواب ثناء اللہ خان زہری

بدھ 13 دسمبر 2017 20:31

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بارودی سرنگ دھماکوں میں معذور ہونیوالے افراد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بارودی سرنگ دھماکوں میں معذور ہونیوالے ان نام نہاد آزادی کے نعرے لگانے والوں کی بربریت کی بھینٹ چڑھے ہیں جو معصوم اور بے گناہ لو گوں کے سروں کی قیمتیں لے کر خود عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ان معذور افراد کو تنہا نہیں چھوڑینگے عالمی دنیا بے گناہ لو گوں کا خون بہانے والوں کو دہشت گرد قرار دیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکوں میں معذور ہونیوالے افراد کے احتجاجی مظاہرے میں اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ سردار اسلم بزنجو، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے جنگلات عبیداللہ بابت بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ نا م نہاد آزادی کے نعرے لگانے والوں کے مظالم کا نشانہ بننے ہیں ان میں سے بیشتر لوگ ہاتھ، ٹانگ اور آنکھوں سے معذور ہے اور یہ اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کے سردار آزادی کا نعرہ لگا کر لوگوں کو اپنے مفادات کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں میں ان نام نہاد لیڈروں سے کہنا چا ہتا ہوں کہ یہ لوگ بھی بلوچستان کے لوگ ہے جن کو انہوں نے معذور کر کے نان شبینہ کا محتاج کر دیا ہے اور جو لوگ بچ گئے ہیں انہیں نام نہاد آزادی کے نام پر پہاڑوں پر بھیجا اورخود ان کی سروں کی قیمتیں لے کر عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں اپنے ہی لو گوں کو بارود کا نشانہ بنا کر اور انہیں شہید کرکے یہ لوگ کہاں کی آزادی لینا چا ہتے ہیں یہ لوگ ہندوستان سے نہیں بلکہ ایک محب وطن پاکستانی ہے آج وقت آچکا ہے کہ عالمی دنیا یہ فیصلہ کریں کہ کیا بارودی سرنگیں بچانا اور معصوم لو گوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی نہیں مگر یہا ں ایسی دہشتگردی میں ملوث لو گوں کو ناراض کہا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے انتہائی افسوس ہوا جب میں نے یہاں خواتین ، بچوں اور بچیوں کو بھی اس دہشتگردی سے متاثر دیکھا جنہیں مفادات کی جنگ میں نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ یہ تمام معذور افراد ہمارا حصہ ہے اور اہم انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے معذور افراد کے پانچ فیصد کوٹہ کے تحت دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معذور افراد کو بھی مستقل روزگا ر فراہم کیا جائیگا اور ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :