لاہور:گارڈن ٹائون انڈر پاس پر ٹریفک حادثہ، پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ارم جاں بحق

بدھ 13 دسمبر 2017 20:25

لاہور:گارڈن ٹائون انڈر پاس پر ٹریفک حادثہ، پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) گارڈن ٹائون انڈر پاس پر ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پنجاب یونیورسٹی کی ایک طالبہ ارم جاں بحق ہو گئی بتایاگیا ہے کہ اس حادثے کے فوری بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلباء مشتعل ہو گئے جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی تیز رفتار بس کی زد میں آ کر کچلی جانے والی طالبہ ارم کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی فرسٹ ائیر کی طالبہ تھی جو گارڈن ٹائون انڈر پاس کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار بس نے اسے کچل ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گئی تھانہ گارڈن ٹائون پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے بس سمیت ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔