گورنر سندھ سے فرانس کی سینٹ کے 3 رکنی وفد کی ملاقات

پاک فرانس باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 13 دسمبر 2017 20:25

گورنر سندھ سے فرانس کی سینٹ کے 3 رکنی وفد کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے فرانس کی سینٹ کے 3 رکنی وفد کی کراچی میں فرانس کے قونصل جنرل کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ وفد کی قیادت سینیٹر پاسکل ایلیزرڈ Mr.Pascal Allizard کر رہے تھے۔پاک فرانس باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرسندھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا اہم شہر ہے۔

(جاری ہے)

امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔فرانس کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٴْٹھائیں۔پاک فرانس اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیئے۔امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا نقطہ آغاز ہے۔

متعلقہ عنوان :